گلگت، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا

گلگت(آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شجرکاری مہم و قراقرم یونیورسٹی کلین اینڈ گرین پائیلٹ پروجیکٹ کے تحت قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر لیا۔ پیر کو مہم شروع کرنے کا مقصد معاشرے میں درخت لگانے کی اہمیت اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث معاشرے پر رونما ہونے والے اثرات کوکم سے کم کرنے سے متعلق شعور وآگاہی دلانااورموسمیاتی تبدیلی سے نجات حاصل کرنے کا واحد حل درخت لگاناکو سمجھانا ہے۔

مہم میں یونیورسٹی کے سینئر مینجمنٹ اسٹاف،فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ شجرکاری مہم و قراقرم یونیورسٹی کلین اینڈ گرین پائیلٹ پروجیکٹ کے تحت وائس چانسلر نے ایگریکلچر اینڈ فوڈ سائنسز قراقرم یونیوسٹی کے سامنے پودے لگائے۔ شجرکاری مہم و قراقرم یونیورسٹی کلین اینڈ گرین پائلٹ پروجیکٹ کے حوالے سے منعقد تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ نے کہاکہ بہت جلد پالیسی متعارف کرانے والے ہیں۔

جس کے تحت یونیورسٹی کے تمام طلبہ وطالبات ایک سال میں دو سو پودے لگانے کا ہدف دیاہے۔نہ صرف پودے لگانے بلکہ ان کی دیکھ بھال کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔تاکہ ان پودوں کی صحیح دیکھ بھال ہوسکے۔ دو سو پودے لگانا ان کا نصاب کا حصہ ہوگا اور اس کا باقاعدہ نمبربھی ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں جنگلات کی اہمیت کے حوالے سے فاریسٹری پروگرم شروع کیا ہیں۔ جس سے گلگت بلتستان میں فاریسٹ کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی۔اس شعبے سے فارغ ہونے والے طلباء فاریسٹری کے شعبے کی ترقی کے لیے کام کرینگے۔

وائس چانسلر نے کہاکہ یونیورسٹی میں گرین یوتھ موومنٹ کا بھی آغاز کررہے ہیں۔اس سلسلے میں بہت جلد گرین یوتھ موومنٹ کے کارڑ بنائینگے۔اور گرین یوتھ موومنٹ کے فورس کے درمیان کارڑ ز تقسیم کرینگے جو جامعہ اور پورے گلگت بلتستان میں درخت لگانے اور ان کی دیکھ بھال سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔وائس چانسلر نے کہاکہ مہم کومز ید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وائس چانسلر نے کامیاب مہم اور تقریب کے انعقاد کرنے پر منتظمین کو مبار ک باد بھی پیش کیا۔

اس سے قبل دیگر مقررین جن میں ڈاکٹر منظور علی،ڈاکٹر شیر سلطان بیگ و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شجرکاری مہم شروع کرنے کو اہمیت کے حامل قرار دیتے ہوئے تعریف کی۔اور کہاکہ اس مہم سے گلگت بلتستان کے دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شعور ملے گا اوروہ احساس زمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈالینگے۔اس مہم سے طلباء وطالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرے میں درخت اُگانے اور درختوں کی بے دریغ کٹائی کے نقصانات سے متعلق آگاہی مہیا کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کے قابل ہونگے۔یاد رہے کہ شاندار تقریب کا انعقاد قراقرم یونیورسٹی کلین اینڈ گرین سوسائٹی نے منعقد کیاتھا۔۔۔۔

close