کوئٹہ (آن لائن)سبی کے علاقے بابر کچ کے قریب ٹرین میں دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے بابر کچ کے مقام پر ہرنائی سے آنے والی ٹرین میں دھماکے سے 3 افراد محمد یوسف، محمد عامر اور عبدالمالک معمولی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید کارروائی سبی انتظامیہ کررہی ہے۔۔۔






