گوادر (آئی این پی)گوادرمیں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی رہائی کیلیے خواتین نے ریلی نکالی،ریلی جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان کی قیادت میں نکالی گئی،
مولانا ہدایت الرحمان کی رہائی کیلیے نکالی گئی ریلی میں موجود خواتین نے میرین ڈرائیو پر دھرنا بھی دیا،اس دوران خواتین نے حق دو تحریک کے سربراہ کی رہائی کے ساتھ گواد کے لوگوں کو حقوق دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں