کوئٹہ میں احتجاج، پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، کون سی دفعات لگا دی گئیں؟

کوئٹہ(آئی این پی)کوئٹہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے کارکنوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا،گزشتہ روز کوئلہ پھاٹک کے قریب احتجاج کرنے کے دوران روڈ بلاک اور جلا ئوگھیرا ئوکرنے پر مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر بجلی پولیس تھانہ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی ہے،

زیر دفعات 149،342،353،147اور153کے تحت درج ہونے والے مقدمے میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما عبدالباری سمیت دیگر کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے، اس سے قبل ائیرپورٹ پولیس تھانہ میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں