کو ئٹہ و مضافات میں شدید بارشوں و برفباری کی پیشنگوئی،کیا کریں ؟ کیا نہ کریں؟ الرٹ جاری کر دیا گیا

کوئٹہ (آئی این پی) ڈپٹی کمشنر کو ئٹہ نے کہا کہ کو ئٹہ و مضافات میں 21 جنوری سے 24 جنوری تک کیلئے شدید بارشوں و برف باری کی پیشنگوئی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں۔ بارش یا برف باری میں غیر ضروری سفر سے گریزکریں۔ فہتے کو ڈی سی آفس سے جاری ہونے والے ایک ہدایت نامے کے مطابق سفر کرنا لازمی ھو تو اوور سپیڈ نگ نہ کریں۔ فوگ لائٹس آن رکھیں۔ایک گاڑی دوسری گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

موٹر سائیکل و سائیکل سوار ھیلمنٹ اور دستانوں کا استعمال ضرور کریں۔آہستہ چلنے والی گاڑیاں روڈ سے انتہائی بائیں جانب ھو کر چلیں۔ اپنی گاڑی /بائیک وغیرہ کی فرنٹ بیک لائٹس کو درست رکھیں۔دوران سفر یا رکے ھوئے گاڑی کے ھیٹر کو احتیاط سے استعمال کریں۔سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑوں، جیکٹ اور جوتوں کا استعمال کریں۔ھر گاڑی میں کم از کم ایک عدد سنو چین کو یقینی بنائیں۔ہنہ اوڈک، چلتن کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔ 03369888838- 0819202671 روڈ سیفٹی کے تمام قوانین کی پاسداری کرنا ھم سب کا فرض عین ھے۔ضلعی انتظامیہ کو ئٹہ آپ کے محفوظ سفر کی خواہاں ہے۔۔۔۔۔

close