پنجاب بھر میں تیرہ سے سترہ ستمبر تک دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے
جس کے تحت عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلسوں، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی ہوگی۔
عوامی مقامات پر ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش بھی ممنوع ہوگی، تاہم شادی تقریبات، نماز جنازہ، تدفین، مساجد، عبادت گاہوں اور سرکاری اداروں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے۔






