سابق وفاقی وزیر قانون اور سینئر ایڈووکیٹ چودھری محمود بشیر ورک انتقال کرگئے۔
چودھری محمود بشیر ورک سابق رکن قومی اسمبلی، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ اور سابق ممبر پنجاب بار کونسل بھی رہ چکے تھے۔
چودھری محمود بشیر ورک کی نماز جنازہ آج صبح 11 بجے ایجوکیشن بورڈ آفس گراؤنڈ، گارڈن ٹاؤن گوجرانوالہ میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم کی تدفین ان کے آبائی گاؤں ابن والی، نزد گکھڑ منڈی میں ہوگی۔






