افسوسناک ٹرین حادثہ پیش آگیا

لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانگی کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق موریہ پل کے قریب ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریل کار لاہور ریلوے اسٹیشن سے نکلتے ہی ڈی ریل ہوگئی، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حادثے کے بعد مسافر شدید گرمی میں پٹڑی سے اترنے والی بوگیوں کے اندر ہی موجود ہیں۔

واقعے کے بعد ریلوے حکام کی جانب سے امدادی اور بحالی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید معلومات کا انتظار ہے۔