اوکاڑہ میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب بارات روانگی سے چند گھنٹے قبل موٹرسائیکل سوار دولہا حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگیا۔
محمد اویس موٹرسائیکل پر سوار تھا کہ اچانک ایک گائے نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
دولہا کی حادثے میں ہلاکت کی خبر گھر پہنچتے ہی شادی کی تیاریوں میں مصروف خاندان میں کہرام مچ گیا اور خوشیوں بھرا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔
محمد اویس علاقے کا معروف نعت خواں بھی تھا۔ نوجوان کی اچانک موت پر اہل علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔






