ایران نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے امریکا کے سامنے 6 شرائط رکھ دی ہیں، جن میں جنگ کا ہرجانہ، فوجی کارروائیاں روکنا، امریکی بحری و فضائی افواج کی واپسی، پابندیوں کا خاتمہ اور منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی شامل ہیں۔ ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ تہران جنگ ہو یا مذاکرات، ان مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
دوسری جانب ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے معاملے پر مذاکرات جاری ہیں، جنہیں عمان نے مثبت اور تعمیری قرار دیا ہے، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ عمان کے ساتھ معاہدہ قریب ہے۔
ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی یقین دہانیوں پر اس وقت تک اعتماد نہیں کرے گا جب تک عملی اقدامات سامنے نہیں آتے۔ امریکا تجارتی جہازوں پر حملے نہ کرنے کی ضمانت اور آبنائے ہرمز سے تیل و گیس کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرنا چاہتا ہے۔






