قلات میں دکانوں کی بندش کے نئے اوقات کا اعلان کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ قلات نے دکانوں کی بندش کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے تمام دکانیں شام 6 بجے سے صبح 10 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق نئے اوقات پر عملدرآمد فوری طور پر شروع ہوگا۔ یہ فیصلہ عوام کی سہولت اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں اور تاجر برادری سے نئے اوقات کار پر عملدرآمد اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔






