//

افسوسناک خبر ، خوفناک دھماکہ ،ہلچل مچ گئی

باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے تلے ڈیم کے قریب ایک دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں سے میتوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او باجوڑ کے مطابق یہ ایک آئی ای ڈی دھماکہ تھا، اور پولیس نے جائے وقوعہ سے ثبوت و شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر ریسکیو اور سرچ آپریشن کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close