کراچی سے لاہور آنیوالے مسافر طیارے کا ایک ٹائر گم ہوگیا

ویب ڈیسک (پی این آئی) کراچی سے لاہور آنے والے پی آئی اے کے طیارے کا ایک ٹائر گم ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے طیارے کے لاہور لینڈ ہونے کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا۔پبلک نیوز نے طیارے کی فوٹیج حاصل کرلی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس طیارے کو دبئی کے لیے روانہ ہونا تھا۔ طیارے کی دبئی روانگی میں چار گھنٹے کی تاخیر ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق طیارے نے ایک بیک ویل پر لینڈنگ کی ، طیارے کی دوران انکوائری کراچی ائیر پورٹ کے رن وے پر کچھ نٹ بولٹ ملے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 306 نے لاہور ائیر پورٹ پر باحفاظت لینڈنگ کی ۔ پی آئی اے حکام نے واقع کی انکوائری کا حکم دے دیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close