پارٹی سے نکالے جانے پر شیر افضل مروت کا پہلا اہم بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک(پی این آئی) پارٹی سے نکالے جانے پر شیر افضل مروت نے کہا 3 ماہ کے لئے بائیکاٹ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی اس دوران اُن کی داد رسی کریں گے تو جو وہ حکم دینگے اس کی تعمیل کروں گا، عید کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے دھرنے کا امکان ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، عمران خان کا نظریہ اور اُن سے محبت ہماری رگوں میں دوڑ رہی ہے، میڈیا پر میرے دیے گئے بیانات سے پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں کو تکلیف ہوئی ہوگی ان میں سے کوئی بھی پی ٹی آئی پر الزام تراشی کرتا ہے تو برا لگتا ہے۔آج اسمبلی میں تقریرکی بعد میں پی ٹی آئی کے دوست ملے گلے لگایا، بانی پی ٹی آئی کے نکالے جانے کے بعد میں 3 ماہ کے لئے بائیکاٹ پر ہوں اس دوران اگر عمران خان مجھے بلائیں گے، مجھے سنیں گے،میری داد رسی کریں گے تو اس کے بعد وہ جو حکم دینگے اس کی تعمیل کرونگا۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے دھرنا دیا جانے کا امکان ہے، 26 نومبر کے واقعات کے بعد احتجاج کرنا، ریلی نکالنا، دھرنا دینا اس طرح ہے کہ آپ نے سب کو تیار کرنا ہے کہ کچھ بھی ہوسکتا ہے، لحاظ ابھی تک کوئی عملی کام ہوتا نظر نہیں آرہا۔شیرافضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ میری نیک دعائیں پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گی کہ یہ کامیاب ہوں، جب پارٹی کو میری ضرورت ہوگی تب میں جاوں گا اگر بانی پی ٹی آئی یہ سمجھتے ہیں کہ میرا جانا پارٹی کے مفاد میں نہیں ہے تو اُن کا یہ حکم بھی مجھے قبول ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close