سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) سندھ کابینہ نے ڈیفائنڈکنٹری بیوٹر پنشن اسکیم 2024 کے نفاذ کی منظوری دی ہے جس کے تحت نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر پنشن اور گریجویٹی نہیں ملےگی۔

سندھ کابینہ کی جانب سے منظور ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹر پنشن اسکیم 2024 کے تحت اب نئے بھرتی ہونے والے صوبائی ملازم ڈیفائنڈ پینشن اسکیم میں حصے دار ہوں گے جس کے تحت ملازمین اپنی تنخواہ کا 10 فیصد جب کہ حکومت اس میں 12 فیصد حصہ ملائے گی اور اس رقم کو ملازمین کے اکاؤنٹ میں شامل کیا جائےگا۔اس فنڈ کو ریٹائرمنٹ کے بعد ملازم خود اور انتقال کی صورت میں اس کے ورثاء وصول کرسکیں گے۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اسلام کوٹ میں آراو پلانٹ کی بحالی کے لیے 43 کروڑ روپے جاری کرنے اور ضلع دادو میں کیڈٹ کالج پاک بحریہ کو دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں کارونجھر جابلو پٹی کو محفوظ ورثہ قرار دینے کی منظوری بھی دی گئی۔اس کے علاوہ منشیات سے منسلک ممنوع فصلوں کی کاشت پر 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے، کریکس اور صوبائی سمندری حدود میں بوٹم ٹرولنگ کے ذریعے مچھلی پکڑنے کے خلاف قانون سازی کرنے، بے نظیر ہاری کارڈ ابتدائی طورپر 25 ایکڑ زمین والوں کو جاری کرنے اور منشیات رکھنے پر 7 سال تک قید اور 10 لاکھ روپے جرمانےکی منظوری بھی دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close