12ربیع الاول کیساتھ 11 ربیع الاول کو چھٹی ہوگی یا نہیں؟

کراچی(پی این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) چیئرمین کو خط لکھ کر 11ربیع الاول کو بھی عام تعطیل کی تجویز دے دی۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خط میں لکھا کہا کہ ربیع الاول امت مسلمہ کیلئے انتہائی مقدس مہینہ ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ 11ربیع الاول کے روز عام تعطیل کی جائے تاکہ شہریوں کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کے پروگرامز مذہبی جوش و خروش سے منانے کا موقع ملے۔ان کا کہناتھا کہ اس ماہ مقدس میں ڈانس، گانے، فلم اور اس سے متعلقہ دیگر پروگرامز سے اجتناب کیا جائے، ٹیلی ویژن چینلز اور کیبلز آپریٹرز کو ربیع الاول کے احترام کے ضمن میں ہدایات جاری کریں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ نبی پاکﷺ کی تعلیمات، سیرت النبیﷺ سے متعلق پروگرامز سے نوجوان نسل کی بہتر تربیت یقینی ہے۔خیال رہے کہ وفاق اور صوبوں کی جانب سے ملک بھر میں 12 ربیع الاول 17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close