وکیلوں نے صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دے دی

لاہور(پی این آئی)وکیلوں نے صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔۔۔صحافت پر پابندی، عدالتوں کی تقسیم اور وکلا پر مقدمات کے معاملے پر لاہور بار ایسوسی ایشن کا جنرل ہاؤس اجلاس ہوا۔اجلاس میں وکلا نے پنجاب بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کی کال دے دی اور پی ایم جی چوک پر احتجاج کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔جنرل ہاؤس اجلاس کے بعد وکلا ریلی کی صورت میں پی ایم جی چوک روانہ ہوگئے۔لاہور بار کے صدر منیر حسین بھٹی نے کہا ہے کہ میں ہر لمحہ ہر وقت وکلا کے ساتھ کھڑا ہوں۔

واضح رہے کہ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی نے سول عدالتوں کی منتقلی کے متنازع نوٹیفکیشن اور وکلا کے خلاف دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات کیخلاف پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں آج بھی مکمل ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔۔۔۔۔

close