لاہور، کار میں بیٹھی خاتون کو 6 گولیاں مار دی گئیں، خاتون کون ہے؟

لاہور(پی این آئی)لاہور، کار میں بیٹھی خاتون کو 6 گولیاں مار دی گئیں، خاتون کون ہے؟لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں انہیں 6 گولیاں ماری گئیں، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون زینب اپنی گاڑی اپنے بیوٹی سلون کے سامنے آ کر روکتی ہیں تو 2 حملہ آور گاڑی کے قریب آتےہیں۔ویڈیو کے مطابق ایک حملہ آور موٹر سائیکل سے اتر کر گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے اور زینب پر اندھا دھند فائرنگ کر دیتا ہے، فائرنگ کے بعد دونوں حملہ آور فرار ہو جاتے ہیں۔

خاتون فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس نے دو نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔رج ایف آئی آر کے مطابق زینب پارلر سے گھر جا رہی تھیں کہ موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس میں انہیں 6 گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔دونوں حملہ آوروں نے چہرے کو چھپانے کے لیے ماسک لگا رکھے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کا جلد سراغ لگا لیں گے۔۔۔۔۔

close