خیبرپختونخواحکومت کل بجٹ پیش کرے گی، تنخواہوں میں بڑا اضافہ متوقع، اہم خبر

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخواحکومت کل بجٹ پیش کرے گی، تنخواہوں میں بڑا اضافہ متوقع، اہم خبر۔۔۔۔خیبرپختونخوا کا مالی سال بجٹ 2024-25کل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ صوبائی بجٹ کا کل حجم 1700ارب روپے سے زائد رکھا گیا ،بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 300ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے،بجٹ میں صحت کارڈ کیلئے 28ارب روپے سے زائد کا فنڈ مختص کیا گیا ہے،بجٹ میں بی آر ٹی کیلئے ڈھائی ارب روپے تک سبسڈی فنڈ مختص کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی بجائے موجودہ ٹیکسوں میں ردوبدل کیا گیا ہے،اراضی کے انتقالات پر مختلف ٹیکس 6فیصد سے کم کرکے 3فیصد پر لانے کی تجویزدی گئی ہے،صوبائی حکومت معدنیات کیلئے کمپنی بنائے گی،معدنیات کی 30فیصد آمدنی صوبے کو ملے گی،صوبے میں تمباکو خریدنے والی کمپنیوں پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع محکمہ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ بی آر ٹی کرایوں میں فی سٹاپ 5سے 10روپے اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔

close