لاہور میں پولیس مقابلہ، شہادتیں اور ہلاکتیں

لاہور (پی این آئی) نواب ٹاؤن میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا جبکہ ایک ملزم ہلاک ہوا ہے۔۔۔ لاہور پولیس حکام کے مطابق نواب ٹاؤن

پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔ پولیس کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہیں فائرنگ کر دی، فائرنگ سے اہلکار خلیل احمد شہید اور ایلیٹ فورس کا جوان عبدالغفور زخمی ہوا ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے

ہوئی ہے، جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔۔۔۔ شہید ہونے والے اہلکار کانسٹیبل خلیل کا تعلق عارف والا پولیس سے تھا، تھانہ صدر عارف والا کی پولیس نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تھا۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی آئل ٹینکر لوٹنے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے لاہور گئی تھی۔۔۔

close