ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور جان لے لی

بورے والا( پی این آئی) پنجاب کے علاقے بورے والا میں تھانہ گگومنڈی کے قریب ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، نویں کلاس کا طالب علم ٹک ٹاک بناتے ہوئے اپنے ہی دوستوں کا فائر لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گگومنڈی کے گاوں221/ای بی نہر کے قریب مقتول ثاقب اور اسکے دوست نہر کنارے پسٹل کے ساتھ ٹک ٹاک بنا رہے تھے کہ گولی چل گئی اور سر میں گولی لگنے سے ثاقب موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ثاقب کا موبائل جس میں آخری ٹک ٹاک بنائی گئی اس کا پاسورڈ ملنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے۔

close