پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبروں سےمتعلق خیبر پختونخوا حکومت کا ردعمل آگیا

پشاور (پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما اور صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبروں کو بڑھاچڑھاکر پیش کیا جارہا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کو پارٹی کے مخالفین غلط تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں، پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبروں کو ہوا دینے والوں کی مذمت کرتے ہیں،تحفظات کو ہم اختلافات کا نام نہیں دے سکتے ہیں، یکسانیت انسانوں میں نہیں مشینوں میں ہوتی ہے،پی ٹی آئی کی قیادت ایک آزمائشی دور سے گزر رہی ہے، سینئر قیادت جیلوں میں ہونے کے باوجود پارٹی کے تمام رہنما اور کارکن اچھی فضا میں کام کررہے ہیں۔

close