نوجوان نے اعتکاف کے دوران 13 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

کوٹ ادو (پی این آئی) کوٹ ادو میں اعتکاف میں بیٹھے 28 سالہ نوجوان نے 13 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انسانیت سوز واقعہ گذشتہ رات سنانواں میں پیش آیا، متاثرہ بچے نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزم نے اعتکاف کے دوران اپنے بستر پر لے جا کر زیادتی کی، اس دوران منہ پر زور سے ہاتھ رکھا جس کے سبب وہ آواز بھی نہ نکال سکا۔پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی شکایت پر ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ملزم کے والد کی جانب سے درج رپورٹ میں کہا گیا کہ مسجد کے قاری نے فون پر مسجد بلوایا ، وہاں پہنچا تو بچے نے بتایا کہ اسے واش روم میں بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔

close