زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی ریکارڈ؟

کوئٹہ(پی این آئی) زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی ریکارڈ؟بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کا مر کز ژوب سے 76 کلو میٹر مشرق کی طرف زیرِ زمین 37کلو میٹر تھا۔زلزلہ صبح 8 بج کر 25 منٹ پر آیا، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

اس زلزلے سے کسی جانی و دیگر نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔گزشتہ 1 ہفتے کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔۔۔

close