پی بی 50 کے پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کی تاریخ تبدیل کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کےحلقہ پی بی پچاس کے چھ پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کی تاریخ تبدیل کردی ہے ۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق تاریخ میں تبدیلی صوبائی حکومت کی درخوست پر کی گئی ہے ،پی بی پچاس کے چھ پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ اب انیس کے بجائے ا28 مارچ کو ہوگی ۔ متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی ۔ الیکشن کمیشن نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کی نگرانی کا حکم دے دیا ہے ۔

close