نیب کی بڑی کارروائی، کرپشن کے الزام میں اپنے ہی افسر کو گرفتار کرلیا

کراچی (پی این آئی)نیب کراچی اور اسلام آباد نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کو کرپشن میں ملوث ملزمان سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

گرفتار نیب افسر عمران شیخ پر چیک کی صورت میں رشوت لینے کا الزام ہے۔۔نیب افسر کئی چیک کیش بھی کروا چکا تھا، نیب نے گرفتار افسر کو اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے ایک روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا۔ نیب کراچی کے مطابق گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمران شیخ کو پیر کو اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

close