جی ڈی اے کا سندھ اسمبلی کی جیتی نشستیں چھوڑنے کا اعلان، وجہ کیا بنی؟

کراچی (پی این آئی) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس جی ڈی اے نے سندھ اسمبلی کی جیتی نشستیں چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

سربراہ جی ڈی اے پیر پگارا نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں ہماری جیتی دو نشستیں بھی پیپلز پارٹی کو دے دیں۔ میڈیا کے مطابق سربراہ جی ڈی اے پیر پگارا کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں جی ڈی اے نے سندھ اسمبلی کی جیتی نشستیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیرپگارا نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے وقت میں بھی بھٹو سندھ سے نہیں جیتے تھے، بے نظیر کے دور میں بھی ایسا رزلٹ نہیں تھا، اب جو الیکشن ہوا ہے یہ کام آراو، اور ڈی آراو کا نہیں تھا، یہ اینٹی اسٹیٹ الیکشن تھا، یہ ڈی آراو کا نہیں کسی اور کام کام تھا۔ ہم اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔ پیرپگارا نے الزام عائد کیا کہ 3 ماہ قبل سب کچھ طے کرلیا گیا تھا کہ کون جیتے گا، دھاندلی کرانے والوں کو پتا ہی نہیں تھا کہ آزاد امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب ہوجائیں گے، بانی پی ٹی آئی میرا کوئی رشتہ دار نہیں ہے لیکن نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

close