ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد(پی این آئی) ورلڈ بینک نے ’پاکستان ریزیز ریونیو (پی آر آر) پراجیکٹ میں توسیع اور ری سٹرکچرنگ کی منظوری دے دی۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے 40کروڑ ڈالر مالیت کے پی آر آر پراجیکٹ کے کلوزنگ ڈیٹ میں توسیع اور ری سٹرکچرنگ کی درخواست کی گئی تھی۔بینک کی طرف سے ایک خط کے ذریعے حکومت پاکستان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اس کی درخواست پر غوروخوض کے بعد انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) نے اسے منظور کر لیا ہے چنانچہ اس مالیاتی معاہدے میں ترمیم کرتے ہوئے کلوزنگ کی تاریخ میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ اب یہ پراجیکٹ 30جون 2025کو ختم ہو گا۔ عالمی بینک کی طرف سے خط میں بتایا گیا ہے کہ آئی ڈی اے نے اس پراجیکٹ کے تحت ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس پراجیکٹ کی مجموعی مالیت 40کروڑ میں سے اب تک 29کروڑ 13لاکھ 10ہزار ڈالر کی رقم خرچ ہو چکی ہے جو مجموعی رقم کا 74فیصد ہے۔

close