پیپلز پارٹی کی طرف سے وزیر اعظم کا امیدوار کون؟اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ دیکھتے ہیں آگے مشاورت میں کیا ہوتا ہے، آگے کا لائحہ عمل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) میں طے ہوگا۔انہوں نےکہاکہ ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے، قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہمکنار کرنے کیلئے سیاسی تعاون پر اتفاق کیا۔ مشترکہ اعلامیے کےمطابق دونوں جماعتوں کے قائدین نے اصولی اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔

close