سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی (پی این آئی)خیبر میں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبرمیں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، شدید جھڑپ میں انتہائی مطلوب دہشتگرد صورت گل عرف سیف اللہ ہلاک ہوگیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیف اللہ کی تحویل سےاسلحہ و گولا باردو برآمد کرلیا گیا، صورت گل دہشتگردی، ٹارگٹ اور اغوا برائےتاوان کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close