کراچی،فضائی آپریشن بری طرح متاثر، کتنی پروازیں منسوخ؟

کراچی(پی این آئی) کراچی میں شدید بارش کے بعد آپریشنل وجوہات کے سبب فلائٹ آپریشن متاثر ہے اور آج کے لیے شیڈول 20 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث آج پی آئی اے کی 16 پروازیں آپریٹ نہیں ہو سکیں گی۔کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ پی آئی اے کی جدہ سے لاہور کی پرواز ملتان منتقل کردی گئی اور اسلام سے آباد گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

close