13 کروڑ روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام

کراچی (آئی این پی) کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فون اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافروں سے 13 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز برا?مد کرلیے۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس نے موبائل فون اسمگلنگ کیخلاف کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کی ،کارروائی کے دوران شارجہ سے کراچی ا?نیوالے مسافروں سے 13 کروڑ روپے مالیت کے 168 موبائل فونز برا?مد کرلئے۔کسٹمز انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ موبائل فونز اسمگلنگ کے الزام میں 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،

اسمگلنگ میں ملوث مسافروں اور دیگر افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔اس قبل گذشتہ ماہ بھی کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے سامان کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 4مسافر وں کو گرفتار کرلیا تھا۔مسافروں کے سامان سے50سے زائد آئی پیڈ اورلیپ ٹاپ، 46 قیمتی آئی فون اور 500 غیر ملکی ڈنڈے سگریٹ کے برآمد کرلیے تھے۔

close