پشاور یونیورسٹی ،وائس چانسلر کے دفتر میں لگایا گیا خفیہ کیمرہ برآمد ، وجہ کیا نکلی؟

پشاور (پی این آئی) پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے دفتر سے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے کیمرا برآمد کر لیا ہے۔۔۔ کیمرا ایوارڈ شیلڈ میں سوراخ کر کے نصب کیا گیا تھا، جسے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے برآمد کیا ہے۔۔۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کے بعد اس پر واضح مؤقف دیں سکیں گے۔۔۔اس حوالے سےپشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خفیہ کیمرا وائس چانسلر نے خود لگایا ہے، وائس چانسلر 2 ماہ کی چھٹی پر امریکا گئے ہوئے ہیں،

اس لیے قائم مقام وائس چانسلر اور دیگر امور پر نظر رکھنے کے لیے خفیہ کیمرا لگایا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں