آخری سانس تک پارٹی کے ساتھ کھڑا رہوں گا، حلیم عادل شیخ نے اعلان کر دیا

کراچی (انٹرنیوز) حلیم عادل کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کراچی میں حلیم عادل شیخ کے خلاف درد مقدمے کے کیس کی سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنماء کو عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے کہا کہ حلیم عادل شیخ سے تحقیقات کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے جبکہ پی ٹی آئی رہنماء کے وکلاء نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے رہا ء کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔قبل ازیں عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آخری سانس تک پارٹی کے ساتھ کھڑا رہوں گا،،قانون سے پہلے بھاگے نہ اب بھاگیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری گرفتاری توہین عدالت ہے، کچے میں ڈاکو آزاد اور ہمیں پکڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری کسی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور زائد بجلی بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کی ہڑتال کی مکمل سپورٹ کرتا ہوں۔

close