لاہور، جعلی کولا ڈرنکس تیار کرنیوالے یونٹ پر چھاپہ، 9655 لیٹر جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس،2340 خالی بوتلیں تلف کر دی گئیں

لاہور(آئی این پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہوریوں کے معدے میں زہر گھونپنے کی کوشش ناکام بنا دی۔رزاق کالونی تاج پورہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جعلی کولا ڈرنکس تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے 9655 لیٹر جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس،2340 خالی بوتلیں تلف کر دیں۔ مشنری ضبط کرتے ہوئے جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رزاق کالونی تاج پورہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جعلی کولا ڈرنکس تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے 9655 لیٹر جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس،2340 خالی بوتلیں تلف کر دیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ یونٹ میں معروف برانڈز کی جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں۔

مضر صحت کیمیکلز،کھلے رنگ اور نل کے پانی سے نقلی بوتلیں تیا ر کرنے پر کاروائی کی گئی۔راجہ جہانگیر انور کا مزید کہناتھا کہ کیمیکلز سے تیار جعلی محلول ممنوعہ نیلے ڈرموں میں رکھا پایا گیا۔پیکنگ کے لیے نان فوڈ گریڈ پلاسٹک بوتلوں اور جعلی لیبلز کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ان کا مزید کہناتھا کہ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات،چکنے فرش اور مکھیوں کی بھرمار پائی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے واضح کیا کہ کاربونیٹڈ ڈرنکس کا استعمال بچوں بڑوں کی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق خوراک میں جعل سازی سنگین جرم ہے۔اشیاء خورونوش میں جعلی سازی کرنے والوں کا کاروبار ختم کر دیا جائے گا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا عوام سے کہنا تھا کہ کسی جگہ ملاوٹی اشیاء بنتی دیکھیں تو 1223 پر اطلاع دیں۔۔۔

close