راولپنڈی میں 200 کلو ناقص مصالحے، اٹک میں 2300 کلو جعلی گھی تلف کردیا

راولپنڈی (آئی این پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعل ساز مافیا کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی میں 200 کلو ناقص مصالحہ جات جب کہ اٹک میں 2300 کلو جعلی گھی تلف کردیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق ننکاری بازار میں ملٹی نیشنل کمپنی کی پیکنگ میں مصالحہ جات سپلائی کرنیوالے 2 بیوپاری پکڑے گئے۔12 لاکھ مالیت کا گھی جبکہ 4 لاکھ مالیت کے ناقص مصالحہ جات تلف کرتے ہوئے سپلائرز کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر آپریشن نارتھ نے ٹیموں کے ہمراہ فتح جھنگ (اٹک) میں جعلی گھی کے سپلائر کو دھر لیا۔تلف کیے جانیوالے گھی میں استعمال شدہ گھی اور مضر صحت اجزا کی آمیزش پائی گئی۔ گھی میں وٹامن اے اور دیگر ضروری اجزا بھی موجود نہیں تھے۔ فوڈ لیب بھیجے گئے نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ غیر معیاری گھی کا استعمال کولیسٹرول،بلڈ پریشر جیسی موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔۔۔۔

close