محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 18طیارے خراب کیوں ہونے لگے؟

کراچی(آئی این پی)وفاقی حکومت کے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 18طیارے گرائونڈ ہو گئے،نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے طیاروں کا فلیٹ 2021سے گراونڈ ہے،نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 10طیارے کراچی اور 8لاہور میں ہیں، مناسب دیکھ بھال اور وقت پر مینٹیننس نہ ہونے سے طیارے خراب ہوئے،کروڑوں روپے مالیت کے طیارے کھڑے کھڑے خراب ہونے لگے ہیں، طیاروں کے گرائونڈ ہونے سے پلانٹ پروٹیکشن کا ایریل اسپرے ونگ مکمل طور پر غیر فعال ہو گیا ہے،

ٹڈی دل کے حملے پر یہ جہاز متعلقہ علاقوں میں ایریل اسپرے کرتے تھے،یاد رہے کہ 2021میں محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کا ایک طیارہ رحیم یار خان میں گر کر تباہ ہوا تھا، حادثے کے بعد سے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے تمام طیارے گرانڈ ہیں۔

close