اینٹی کرپشن پنجاب میں 10 افسروں کے تقرروتبادلے، کون کہاں بھیج دیا گیا؟

لاہور( آئی این پی) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے 9 ڈائریکٹرز اور ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر پی ایس پی آفیسر وقاص حسن کو ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن ، تقرری کے منتظر پی ایس پی آفیسر عمران احمد ملک کو ڈائریکٹر لاہور ریجن اے ،عمران احمد ملک کو ڈائریکٹر ویجی لینس کا اضافی چارج بھی سونپا گیا،ڈائریکٹر لاہور ریجن بی میاں عثمان علی کو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے ،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد بلال سرویا کو اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

ڈائریکٹر ریجن بہاولپور غلام یاسین کو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے ،ان کی جگہ تقرری کے منتظر احسان علی جمالی کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر فیصل آباد ریجن محمد ایوب کو ڈائریکٹر آر ڈی اینڈ ہیڈکوارٹر ،تقرری کے منتظر میر محمد نواز کو ڈائریکٹر فیصل آباد ریجن جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن اٹک امجد شہزاد کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن بی تعینات کر دیا گیا ۔

close