خلیجی ملکوں، سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کے حوالے سے اہم فیصلہ

کراچی (آئی این پی) پاکستان میں حال ہی میں اومیکرون کی نئی قسم کی پہلے کیس کی نشاندہی کے بعد خلیجی ممالک اور سعودی عرب سے انے والے ہوائی مسافروں کی سکریننگ کا فیصلہ کرلیاگیا ۔ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (آرا ے ٹی ) کے ذریعے محدود رینڈم سکریننگ کا عمل جمعہ او رہفتہ کی درمیانی شب 12:01سے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائرپورٹس پر نافذ العمل ہوگیا۔

ابتدا میں 150 افراد تک کے حامل چھوٹے جہازوں کے مسافروں میں سے 10 سے 15 مسافروں کے (آرا ے ٹی ) ٹیسٹ ہونگے۔ 250 یا اس زائد مسافروں کے حامل بڑے جہازوں کی صورت میں 15 سے 20 مسافروں کے (آرا ے ٹی ) ٹیسٹ ہونگے۔ سول ایویشن اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ یہ اقدامات منسٹر آف ہیلتھ کی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لارہے ہیں۔ یہ اقدامات سی-ڈی-سی کی طرف سے تا حکم ثانی نافذ رہیں گے۔۔۔۔

close