میرج ایکٹ اور ون ڈش کی خلاف ورزی، 480 مقدمات درج، 916 افراد گرفتار

فیصل آباد (آئی این پی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راو سردار علی خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں ون ڈش اور میرج فنکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر ترجیحی بنیادوں پر کاروائیوں جاری ہیں اورصوبہ بھر میں شادی بیاہ کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ، سانڈ سسٹم ایکٹ اور ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جارہا ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ویک اینڈ پر لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں کاروائیوں کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور میرج فنکشن ایکٹ کے سلسلہ میں ہونے والی کاروائیوں میں ضلعی انتظامیہ کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تفصیلی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔راو سردار علی خان نے کہاکہ میرج فنکشن ایکٹ کے ضمن میں وضع کردہ قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے کسی رعائیت کے مستحق نہیں، ایسے قانون شکن افراد کے مقام و مرتبے کا لحاظ کئے بغیر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ترجمان پنجاب پولیس نے رواں برس کے دوران صوبہ بھر میں ون ڈش اور میرج فنکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر ہونے والی کاروائیوں کی تفصیل بارے بتایا کہ صوبہ بھر میں شادی بیاہ کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ، سانڈ سسٹم ایکٹ اور ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 480 مقدمات درج کرتے ہوئے 916 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 234 مقدمات درج، 466 افراد کو گرفتار کیا گیا، سانڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 147 مقدمات درج جبکہ 402 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ صوبہ بھر میں ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 55 مقدمات درج جبکہ 41 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ۔۔۔

close