ن لیگ کے منحرف رکن اسمبلی نے وزیر اعظم سے ملاقات سے معذرت کر لی

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ ہمارے کچھ ساتھی وزیر اعظم عمران خان سے ملنے جا رہے ہیں، میں نے ملنے سے معذرت کر لی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ئے جلیل شرقپوری نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں پہلے ساتھیوں سے مشاورت کریں گے، ہم خیال دوستوں سے مشاورت کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کو ووٹ دینے کا مرحلہ آئے گا تو پھر دیکھیں گے، وہ بہتر امیدوار ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو انہیں سپورٹ کرنا چاہیے۔جلیل شرقپوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہی وزیر اعلی بنے تو پنجاب کا سیاسی ماحول بہتر ہو سکتا ہے۔۔۔۔

close