اوپن یونیورسٹی، بی اے، بی ایڈ اور ماسٹرز پروگرامز کے داخلے کب سےسے شروع ہونگے؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2022ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ یکم مارچ سے شروع ہونگے۔اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے پروگراموں میں بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(بی کام، بی ایس)اوڈی ایل(، بی ایڈ اور ماسٹرز پروگرامز شامل ہونگے۔ دنیا بھر کے کسی بھی ملک میں مقیم پاکستانی و بین الاقوامی طلبہ بھی اِن پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے۔

بیرون ملک مقیم طلبہ کے لئے داخلوں سے لیکر امتحانات تک تمام سرگرمیاں آن لائن ہونگی۔اِن پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پریکم مارچ سے آن لائن دستیاب ہونگے۔پہلے مرحلے میں پیش کئے جانے والے پروگراموں میں میٹرک، ایف اے اور آئی کام کے داخلے 22فروری تک جاری رہیں گے جبکہ بی ایس)فیس ٹو فیس(ا یم ایس سی)آنرز(، ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے داخلے گذشتہ روز بند ہوگئے ہیں۔۔۔۔۔۔

close