سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ پر 15 منچلوں کو گرفتار کرلیا

پشاور( آن لائن) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ون ویلنگ کرنے پر 15 منچلے نوجوانوں کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کردیا۔ اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکاروں نے نادرن بائی پاس اور شہر کے مختلف سیکٹروں میں ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران 15 منچلے نوجوانوں کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلوں کو ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کردیا۔

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ ون ویلنگ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کرے اور موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لے کر ان کے والدین سے تحریری طور پر ضمانت لیں کہ ان کے بچے آئندہ ون ویلنگ کے مرتکب نہیں ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلنگ کرنا اپنی زندگی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے سٹی ٹریفک پولیس پشاور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔۔۔۔۔۔

close