بارش اورشدیدبرفباری ، عملے کی چھٹیاں معطل کر دی گئیں

کوئٹہ (آئی این پی) ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوویشن کوئٹہ شوکت علی نے کہا ہے کہ حالیہ بارش اورشدیدبرفباری کے امکانات کے پیش نظرعملے کو پہلے سے ہدایات جاری کئے تھے اورآفیسران کی چھٹیاں بھی معطل کی تھی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں دشواری کاسامنانہ کرناپڑے،شہر میں مسائل کے انبارلگے ہوئے ہیں ماضی میں عملے کی غیر حاضری کی وجہ سے مشکلات کاسامنارہا ہے مگرجب سے انہوں نے عہدے کاچارج سنبھالاہے کوشش ہے کہ تمام عملے کوحاضرکیاجائے تاکہ وہ اپنے علاقوں میں ذمہ داریاں نبھائیں۔

وہ میڈیا نمائدوں سے بات چیت کررہے تھے۔ ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ کارپوریشن کے دیگرآفیسران زرغون روڈ، جناح روڈ، شارع اقبال، قمبرانی روڈ، جمال الدین افغانی روڈ، جان محمدروڈ، اخترمحمدروڈ، کواری روڈ، امدادچوک اوردیگر مقامات پر نکاسی آب کے نظام کوبہتربنانے کیلئے کام کررہے ہیں تاکہ شہریوں کو مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے صفائی کے عملے کو مشکلات کاسامناکرناپڑرہا ہے، انجمن تاجران اوردکانداران ہمارے تعاون کریں تاکہ بلاتعطل کام جاری رکھ سکیں،

انکروچمنٹ آفیسرکوہدایات جاری کئے ہیں کہ جہاں پربھی تجاوزات ہو ان کے خلاف کارروائی کرکے تجاوزات ہٹا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے عملے کے ساتھ کارپوریشن کے آفیسران مختلف علاقوں میں موجودہیں۔ علاوہ ازیں ایگزیکٹیوانجینئرمکینیکل ورک اشفاق بادینی، چیف سینیٹیشن آفیسرانورلہڑی ودیگر آفیسران نے صفائی کے کام کی نگرانی کی۔۔۔۔

close