قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے طالب علم نوید جوشی نے6050میٹر بلند شمشال چوٹی کو سرکرلیا

ہنز(آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس ٹوریزم اینڈ ہاسپٹیلٹی مینجمنٹ کے طالب علم نوید جوشی شمشالی نے ہولناک سردی اور منفی درجہ حرارت میں شمشال میں واقع 6050میٹر بلند شمشال پیک کو سرکرکے نمایاں کارنامہ سرانجام دے دیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق طالب علم نوید جوشی شمشالی نے سخت سردی کے باوجود بلند چوٹی کو سرکرکے پاکستان اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا جھنڈا لہرادیا۔

انہوں نے تاریخی کارنامہ ملک عزیز اور جامعہ قراقرم ہنزہ کیمپس کے نام کرتے ہوئے مزید کارہائے نمایاں سرانجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔شمشال پیک سر کرنے پر وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے طالب علم نوید جوشی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ اپنے طلبا کے لیے تعلیمی وتحقیقی سہولیات کی بہترین فراہمی سمیت ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے بھی بھرپور مواقع فراہم کررہی ہے۔جس کا انداز علاقائی و ملکی سطح پر منعقدہ مختلف کھیلوں میں جامعہ قراقرم کے طلبہ وطالبات کی جانب سے سرانجام دینے والے نمایاں کارناموں سے لگایاجاسکتاہے۔۔۔۔

close