پولیس کی کارروائی،پتنگ فروش گرفتار، دھاتی ڈور کے متعدد رول اور پتنگیں برآمد

حسن ابدال(آئی این پی)حسن ابدال،پولیس کی کاروائی،پتنگ فروش گرفتار۔گرفتار ملزم سے دھاتی ڈور کے متعدد رول اور پتنگیں برآمد،ملزم کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال کے ایس ایچ او محمد عمران کی زیر نگرانی اے ایس آئی محمد عمران نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ ملزم ظہور اقبال ولد خدا بخش سکنہ محلہ روشن پورہ حسن ابدال کے قبضہ سے دھاتی ڈور کے 5رول اور 40 پتنگیں اور برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا،

ملزم کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ۔۔۔

close