رحیم یارخان‘احساس کفالت سنٹر پر چھاپہ، ایجنٹ بن کر لوگوں سے پیسے بٹورنے والی خاتون پکڑی گئی

رحیم یارخان(آئی این پی)عوامی شکایات پراسسٹنٹ کمشنر کاعملے کے ہمراہ احساس کفالت سنٹر پر چھاپہ ایجنٹ بن کر لوگوں سے پیسے بٹورنے والی خاتون پکڑی گئی۔بڑی تعداد میں خواتین کے شناختی کارڈ برآمد،پولیس کو خاتون کے خلاف کارروائی کیلئے تحریری مراسلہ ارسال،تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کو عوامی شکایات ملی کہ احساس کفالت پروگرام چوک بہادر پور میں ایجنٹ مافیاسرگرم ہے، جو ادا کی جانیوالی رقم میں کٹوتی کے علاوہ سادہ لوح خواتین کو رقم دلانے کاجھانسہ دے کر مال بٹورنے میں مصروف ہے،

جس پر زونل منیجراحساس کفالت پروگرام اسسٹنٹ ڈائریکٹرنے اسسٹنٹ کمشنرکے ہمراہ اچانک چھاپہ مارکرخاتون ایجنٹ جمیلہ خاتون کورنگے ہاتھوں پکڑلیا، جس کے قبضہ سے سینکڑوں خواتین کے شناختی کارڈ برآمد ہوئے، جو سادہ لوح خواتین کو رقم دلانے کاجھانسہ دے کر مال بٹوررہی تھی اور ادا کی جانیوالی رقم سے بھی کٹوتی کرنے میں مصروف تھی، اس موقع پر احساس کفالت سینٹر عملہ کو ہدایت کی گئی کہ ایجنٹ مافیا کی حوصلہ شکنی کی جائے اور کسی بھی قسم کی رقم میں کٹوتی کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔

اس موقع پر محمدندیم نامی ایجنٹ کے خلاف بھی کارروائی کیلئے ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔

close