پاکستان میں مہنگا ئی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، کپڑے کے نرخ 20سے 25روپے فی میٹر بڑھ گئے، کپڑا مارکیٹوں میں سناٹا، تا جر پریشان ، کاروبار تباہ

فیصل آباد (آئی این پی)ملک میں مہنگا ئی تاریخ کی بلند ترین سطح پر کپڑے کے رہٹ 20سے 25روپے بڑھے کپڑا مارکیٹوں میں سناٹے ہر دن چھوٹے تا جر کے لیے پریشان کن حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو چکے ٹیکسٹا ئل سٹی کی مختلف کپڑا مارکیت کے تا جروں نے ملک میں مہنگائی کی بلندسطح پر رد عمل کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت نے بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جس کی وجہ سے کپڑے کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا کپڑے کے ریٹ20سے 25روپے فی میٹر بڑھ گئے

جس کی وجہ سے کپڑے کے چھوٹے تاجر پریشان گاہک مارکیٹ میں آتا ہی نہیں جس کی وجہ سے کپڑے کی مارکیٹوں میں سناٹے چھا گئے اور کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو گئے حکومت نے فوری طور مہنگا ئی پر کنٹرول نہ کیا تو بے روگاری مزید بڑھ جا ئے گی۔۔۔۔

close