ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں کورونا کے مریضوں کی 2 افراد کی رپورٹ مثبت موصول

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیا ت نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں مزید 2 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 5578 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 478

افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اب تک 461 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔ جبکہ 6 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد کو دوسرے اضلاع میں ریفر کیا گیا۔ جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں.جہلم میں اب تک 14 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔تمام ڈاکٹرز، سٹاف نرسز، اور پیرا میڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔۔۔۔

close