ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا محرم الحرام کے مرکزی جلوس روٹس،امام بارگاہوں کا دورہ،محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے گزشتہ روزمحرم الحرام کے مرکزی جلوس روٹس،امام بارگاہوں کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے مانیٹرنگ کیلئے قائم کنٹرول روم کا معائنہ بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ جہلم کی چار تحصیلوں میں کنٹرول

رومزقائم کیے گئے۔ محرم الحرام کے سلسلے میں سرکاری ادارے الرٹ ہیں جس میں بلخصوص انتظامیہ، پولیس، ایم سیز،ریسکیو 1122، سول ڈیفینس، محکمہ صحت،میونسپل کمیٹی اور دیگر ادارے کام کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ضلع میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام محکمے الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے منتظمین مجالس اور جلوسوں کے مقررہ اوقات اور روٹس کی پابندی بارے دریافت کیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر رواں سال محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی،صفائی سمیت کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے جلوس کے روٹ پر آنے والے تمام راستوں کو بذریعہ خار دار تار اور گلیوں کو بذریعہ قناتوں کی مدد سے مکمل بند کیا جائے گا۔جلوس کے روٹ پر ٹریفک ڈائیورزن بھی لگائی جائے گی تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ پیدا ہو ٹیکنیکل چیکنگ کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ اور بذریعہ snipper dog تمام روٹ کو چیک کروایا جائے گا جلوس میں شامل ہونے والے زائرین کے لیے جلوس کی بیک سائید سے انٹری کو یقینی بنایا جائے گا جلوس کی سیکورٹی کو فول پروف بنائے کے لیے سیکورٹی حصار کو 4 لیئرز میں تعینات کیا جائے گا جلوس کی طرف آنے والے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل پکٹنگ کی جائے گی جلوس کے آغاز سے لے کر اختیام تک سنائپر ڈیوٹی تعینات کی جائے گی تمام جلوس کی نگرانی بذریعہ CCTV کیمرہ,ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے کی جائے گی

close